8 جنوری 2014 - 20:30
فلسطین: صہیونی جارحیت کا بھرپور جواب

فلسطينی ذرائع کے مطابق فلسطينی مجاہدين نے غزہ پٹی پر اسرائيلي جارحيت کا جواب ديتے ہوئے جمعرات کے روز عسقلان نامی علاقے پر تين راکٹ فائر کئے ہيں۔

ابنا: اسرائيلی فوجيوں نے جمعرات کي صبح متعدد ٹينکوں اور بکتر بندگاڑيوں کي مدد سے جنوبی غزہ کے شہر خان يونس کے علاقے خزاعہ کی جانب پيشقدمی کي کوشش کی جسے تحريک مزاحمت کے جوانوں نے ناکام بناديا۔ دوسری جانب اسرائيلی فوج کے توپ خانے نے خان يونس پر گولہ باری کي ہے جس ميں پانچ فلسطينوں کے زخمی ہونے کي خبر ہے۔ زخميوں ميں ايک بچہ بھی شامل ہے - مشرقی غزہ پر بدھ کے روز کئے جانے والے اسرائيلي حملے ميں ايک فلسطيني مجاہد شہيد جبکہ دو کمسن بچے زخمی ہوگئے تھے۔

.......

/169